برطانیہ کے ایک سکول میں ’ہفتہ ناکامی‘

برطانیہ میں لڑکیوں کا ایک معروف اسکول ’ ناکامی کا ہفتہ‘ منانے کی تیاریاں کر رہا ہے تاکہ طالبات کو خطرات کا سامنا کرنے، صدمے یا کمزوری سے نمٹنے اور اپنی غلطیوں سے سیکھنے کی تربیت دی جاسکے۔

برطانیہ کے ومبلیڈن ہائی اسکول کی انتظامیہ کہتی ہے کہ ’ہفتہ ناکامی‘ کے دوران اس بات پر زور ہوگا کہ خطرہ مول لینے سے گریز کرنے کے بجائے کوشش کرنے کی اہمیت پر زور دیا جائے گا۔

’ہفتہ ناکامی‘ میں طالبات سے پوچھا جائے گا کہ جب وہ ناکام ہوتی ہیں تو کیسا محسوس کرتی ہیں۔

اسکول کی ہیڈ مسٹریس ہیتھر ہینبری نے کہا کہ وہ یہ دکھانا چاہتی ہیں کہ زندگی میں بعض دفعہ کامیاب نہ ہونا بالکل نارمل اور قابل قبول بات ہے۔

مس ہینبری کے اسکول کی طالبات برطانیہ میں نمایاں ترین مارکس حاصل کرتی رہی ہیں لیکن پیر سے جب ناکامی کا ہفتہ منانے کا آغاز ہوگا تو ان طالبات کو اپنی ناکامیوں پر توجہ دینے کے لیے کہا جائے گا۔