الیاس کشمیری کو رقم بھجوانے کا اعتراف

امریکی شہر شکاگو کی عدالت میں ایک پاکستانی نژاد امریکی شہری اٹھاون سالہ راجہ لہراسب خان نے شدت پسند رہنما الیاس کشمیری کی مالی مدد کا اعتراف کر لیا ہے۔

انہیں امریکی حکام نے دو ہزار دس میں گرفتار کیا تھا اور ان پر الزام تھا کہ انہوں نے پاکستان میں موجود ایک شخص کے ہاتھوں، ساڑھے نو سو ڈالر الیاس کشمیری کو بھجوائے۔

راجہ لہراسب نے شکاگو کی عدالت میں اقبالِ جرم کرتے ہوئے بتایا کہ کشمیر کی تحریکِ آزدی کے دوران، اُن کے الیاس کشمیری کے ساتھ تعلقات رہے اور انہوں نے امدادی رقم جہادی سرگرمیوں کے لیے بھجوائی۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ پہلے سنہ دو ہزار پانچ اور پھر دو ہزار آٹھ میں الیاس کشمیری سے ملے تھے۔

اسی بارے میں