پشاور: پولیس پر فائرنگ، ایس ایچ او ہلاک

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں پولیس موبائل پر ہونے والے ایک حملے میں ایس ایچ او ہلاک جبکہ دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شپ پشاور کے علاقے ناصر باغ میں پیش آیا۔

پولیس اہلکاروں نے بی بی سی کے نامہ نگار رفعت اللہ اورکزئی کو بتایا کہ ناصر باغ کے علاقے میاں خان گڑھی میں چند ڈاکو راہگیروں کو لوٹ رہے تھے کہ اس دوران پولیس کی گشتی ٹیم کو اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پہنچی۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکوؤں نے دور سے ہی پولیس موبائل گاڑی پر فائرنگ کردی جس سے ایس ایچ او ناصر باغ نزاکت شاہ سر میں گولی لگنے سے شدید زخمی ہوئے اور بعد میں وہ ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاکر دو توڑ گئے۔ واقعہ میں دو اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

اسی بارے میں