بغداد:امریکی سفارتی عملے میں کمی پر غور

امریکہ نےعراق میں اپنے سفارت خانے کے عملے کی تعداد کو کم کرنے پر غورشروع کر دیا ہے۔

امریکی وزارت خارجہ کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ سفارتی عملے کی تعداد میں کمی پر غور کا مقصد سفارت خانے کے اخراجات کو کم کرنا ہے۔

بغداد میں امریکی سفارت اس کا دنیا میں اس کا سب سے بڑا سفارت خانہ ہے جہاں چودہ سو سفارت کار اور چودہ ہزار کنٹریکٹر ملازمت کرتے ہیں۔

امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کے مطابق امریکہ سفارتی عملے کی تعداد کو نصف کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔ امریکہ نے زشتہ ماہ ہی اپنی پوری فوج کو عراق سے واپس بلایا ہے۔

بغداد کے علاقے گرین زون میں واقع امریکی ایمبیسی کا سالانہ خرچ چھ ارب ڈالر ہے۔

اسی بارے میں