کراچی میں دفاع پاکستان کانفرنس اتوار کو

کراچی میں دفاع پاکستان کونسل کے تحت اتوار کو دفاع پاکستان کانفرنس منعقد ہوگی جس کا مقصد بھارت کو تجارت کے لیے پسندیدہ ترین ملک کا درجہ دینے کی مخالفت اور نیٹو کو سپلائی لائن کی بحالی روکنے کے لیے حکومت پر دباؤ ڈالنا ہے۔

کانفرنس بانی پاکستان کے مزار کے عین سامنے اسی پارک میں ہوگی جس نے چند ماہ سے کراچی کے سیاسی اکھاڑے کی حیثیت اختیار کرلی ہے۔

اس میدان میں حالیہ دنوں میں عمران خان کی جماعت تحریکِ انصاف ، سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کی آل پاکستان مسلم لیگ اور مولانا فضل الرحمان کی جمیعتِ علمائے اسلام جلسے کرچکی ہیں۔