’دفاعی بجٹ مجموعی بجٹ کا اٹھارہ فیصد‘

اکستان کی بری فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کہا ہے کہ دفاعی بجٹ ملک کے کُل بجٹ کا اٹھارہ فیصد ہے نہ کہ ستر فیصد جیسا عموماً کہا جاتا ہے۔

یہ بات انہوں نے جیکب آباد میں شہباز فضائی اڈے پر ایف سولہ طیاروں کی پاکستان فضائیہ میں شمولیت کے موقع پر کہی۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی اے پی پی کے مطابق جنرل کیانی نے اس تاثر کو غلط قرار دیا کہ دفاعی بجٹ مجموعی بجٹ کا ستر فیصد ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اصل میں دفاعی بجٹ کُل بجٹ کا اٹھارہ فیصد ہے جس میں سے صرف نو فیصد بری فوج کے حصے کا ہے۔