رسے پر چل کر نائیگرا فالز عبور کرنے کی اجازت

کینیڈا کے حکام نے رسے پر چلنے والے نک ولینڈا کو موقع دیا گیا ہے کہ وہ پہلے شخص بنیں جو نائیگرا فالز رسے پر چل کر عبور کریں۔

پچھلی ایک صدی میں کسی نے یہ کارنامہ انجام نہیں دیا ہے۔سنہ 1896 میں جیمز ہارڈی نے یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔

کینیڈا کے حکوم نے پہلے اس کا اجازت دینے سے انکار کردیا تھا۔ لیکن حکام نے اس کی اجازت اس وقت دی جب ان کو بتایا گیا کہ نِک کے اس کارنامے سے نائیگرا کمیونٹی کے لیے ایک سو ملین ڈالر اکٹھے ہو سکتے ہیں۔

نائیگرا فالز پر باندھے گئے پانچ سو میٹر لمبے رسے پر نِک چلیں گے۔