شام کے مہاجرین کے لیے کیمپ تیار

اردن نے شام کے ساتھ ملنے والی اپنی سرحد پر ایک مہاجر کیمپ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں شام میں حکومت سے ستائے ہوئے خاندان پناہ لے سکیں گے۔

اردن کی حکومت اقوام متحدہ کے ادارے برائےمہاجرین سے مل کر شام کے پناہ گزینوں کے لیے کیمپ کا قیام عمل میں لا رہی ہے۔

اس پراجیکٹ کے انچارج سمیع ہلاسے نے کہا ہے کہ یہ کیمپ اگلے دو ہفتوں میں تیار ہو جائے گا جس میں ایک ہزار خاندانوں کے رہنے کا بندوبست کیا جا رہا ہے۔