پشاور: کوہاٹ اڈے پر دھماکہ، بارہ افراد ہلاک

پاکستان کے صوبہ خیبر پختون خوا کے دارلحکومت پشاور میں حکام کا کہنا ہے کہ کوہاٹ آڈہ میں ہونے والے ایک دھماکے میں کم سے کم بارہ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

دھماکے سے پندرہ کے قریب گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔ جائے حادثہ پر امدادی کام جاری ہے اور حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ہلاکتوں میں اضافہ ہوسکتا ہے۔