شمالی وزیرستان میں امریکی ڈرون تباہ

پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں ہفتہ کی شام ساڑھے آٹھ بجے ایک امریکی ڈرون طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے۔

مقامی انتظامیہ کے مطابق یہ ڈرون طیارہ شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی کے علاقے موچی خیل میں گرا جہاں یہ صبح سویرے سے ہی گردش کر رہا تھا۔

مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بظاہر یہ ڈرون فنی خرابی کے باعث گرا ہے اس پر کوئی حملہ نہیں کیا گیا۔

ڈرون طیارے کا ایک حصہ آگ لگنے کے باعث تباہ ہوگیا ہے۔ تاہم بچ جانے والا حصہ جسے مقامی لوگوں نے قبضے میں لے لیا تھا اب سکیورٹی حکام نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔