نیٹو افسران کا قتل، افغان پولیس اہلکار مطلوب

سنیچر کے روز کابل میں وزاراتِ داخلہ کی عمارت کے اندر دو نیٹو افسران کی ہلاکت کے الزام میں افغان انٹیلجنس پولیس کے ایک افسر کو مطلوب قرار دیا گیا ہے۔

انسدادِ دہشت گردی کے حکام نے بی بی سی کو بتایا کے اس واقعے کے مرکزی مشتبہ ملزم بچیس سالہ عبدالصبور فائرنگ کے بعد سے فرار ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پروان صوبے میں واقع اُن کے آبائی گھر پر رات کو چھاپہ مارا گیا اور ان کے رشتہ داروں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

نیٹو نے افغانستان کی تمام وزارتوں سے اپنے عملے کو واپس بلا لیا ہے۔