چین: سینکانگ میں فسادات، دس ہلاکتیں

چین کے مغربی خطے سینکانگ میں فسادات کے دوران کم از کم دس افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

چین کے سرکاری خبر رساں ادارے زنہوا کے مطابق فسادات کاشغر شہر کے نزدیک لوگوں پر حملے کے بعد شروع ہوئے۔

خبر رساں ادارے زنہوا کے مطابق پولیس کی فائرنگ سے دو حملہ آور ہلاک ہو گئے ہیں۔

پولیس حملے میں ملوث دیگر افراد کو تلاش کر رہی ہے تاہم تشدد کے اس واقعات کی وجہ نہیں بتائی گئی ہے۔

یاد رہے کہ سینکیانگ میں سال دو ہزار دس میں مسلمان اوغر آبادی اور چینی ہان آبادی میں نسلی فسادات پھوٹ پڑے تھے جن میں دو سو افراد ہلاک ہو گئے تھے۔