عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں پینتالیس ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔

دنیا میں خام تیل پیدا کرنے والے سب سے بڑے ملک سعودی عرب میں تیل کی ایک پائپ لائن کے پھٹنے کی اطلاع کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

جمعرات کو نیویارک میں تیل کی قیمت پانچ اعشاریہ سات چار ڈالر اضافے کے ساتھ بڑھ کر ایک سو اٹھائیس اعشاریہ چار صفر ہو گئی جو جولائی دو ہزار آٹھ کے بعد سے بلند ترین قیمت ہے۔

سعودی عرب نے پائپ لائن پھٹنے کی تردید کی ہے اور کوشش میں ہے کہ ایشیا میں تیل کی قیمتوں کو نیچے لایا جائے۔

.