پشاور: انٹیلیجنس بیورو کے انسپکٹر ہلاک

صوبہ خیبر پختونخواہ کے دارالحکومت پشاور میں جمعہ کی صبح حفیہ ادارے انٹیلیجنس بیورو کے انسپکٹر کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔

یہ واقعہ جمعہ کی صبح اس وقت پیش آیا جب آئی بی کے انسپکٹر بشیر خان اپنے بیٹے کو سکول چھوڑنے اور خود دفتر جانے کے لیے گھر سے روانہ ہوئے تھے۔

پولیس اہلکاروں کا کہنا ہے کہ ورسک روڈ پر آبشار کالونی کے قریب نا معلوم موٹر سائکل سواروں نے بشیر خان کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ اس حملے میں بشیر خان موقع پر ہلاک جبکہ ان کا دس سالہ بیٹا شدید زخمی ہوا ہے۔