شیرپاؤ کی گاڑی کے قریب دھماکہ، پانچ زخمی

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع چارسدہ میں پیپلز پارٹی(ش) کے سربراہ آفتاب شیر پاؤ کے گاڑی کے قریب ہونے والے دھماکے میں پانچ افراد زخمی ہوئے ہیں۔

چارسدہ میں پولیس اہلکار غفران خان نے بی بی سی کو بتایا کہ چارسدہ بازار سے بیس کلومیٹر دور جنوب کی جانب تحصیل کے بٹگرام کے علاقے کانگڑہ میں آفتاب شیر پاؤ کی گاڑی کے قریب اس وقت ایک زودرار دھماکہ ہوا جب وہ جلسے کے بعد واپس اپنے گھر جارہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ دھماکے میں پانچ افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں تین پولیس اہلکار بتائے جاتے ہیں۔