ایران کے مسئلے پر وائٹ ہاؤس میں ملاقات

امریکی صدر باراک اوباما اور اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو وائٹ ہاؤس میں ملاقات کے دوران ایران سے متعلق دونوں ممالک کے خدشات پر بات چیت کریں گے۔

امریکہ اور اسرائیل یہ الزام عائد کرتے رہے ہیں کہ ایران جوہری ہتھیار بنانے کی کوشش کر رہا ہے تاہم اس کے خلاف اقدامات کے طریقہ کار پر دونوں ممالک میں اتفاق نہیں ہے۔

اسرائیل کا کہنا ہے کہ وقت ہاتھ سے نکلا جا رہا ہے اور ایران کی جوہری تنصیبات کے خلاف ملٹری اقدام پر غور کیا جانا چاہیے۔

اس کے برعکس اوباما نے ملٹری اقدام سے خبردار کیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ نئی معاشی پابندیوں اور سفارتی کوششوں کو وقت دیا جانا چاہیے۔