چین میں فروری کا ریکارڈ خسارہ

چین میں گزشتہ فروری کے دوران ایسا ریکارڈ تجارتی خسارہ ہوا ہے جو گذشتہ دہائی کے دوران فروری کے کسی مہینے میں نہیں ہوا۔

گذشتہ فروری میں درآمد و برآمد کے اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ برآمدات کے مقابلے میں درآمدات ساڑھے اکتیس ارب ڈالر زیادہ تھیں۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگرچہ خسارہ پہلے سے لگائے جانے والے تخمینوں سے زیادہ ہے لیکن یہ عنصر عارضی نوعیت کا ہے اور برآمدات میں یہ کمی ان مغربی ملکوں کی جانب سے آرڈرز میں کمی سے پیدا ہوئی ہے جن کی معیشتیں مشکلات کی شکار ہیں۔