گوانتانامو کے قیدی قطر منتقلی پر رضامند

افغانستان کی حکومت کے اہلکاروں کا کہنا ہے کہ امن منصوبے کے تحت گوانتانامو بے میں قید پانچ سینئر طالبان جنگجو نے رضامندی ظاہر کی ہے کہ انہیں قطر کی تحویل میں دے دیا جائے۔

امریکی انتظامیہ نے اس منتقلی کی اب تک اجازت نہیں دی ہے تاہم وہ افغانستان میں جنگجوؤں کو مذاکرات میں شامل ہونے کے لیے مراعات دینے پر غور کررہی ہے۔

ان پانچوں میں سے کسی بھی جنگجو پر امریکیوں کو براہِ راست قتل کرنے کا الزام نہیں ہے۔.