’بریگیڈئیر کو نامعلوم جگہ منتقل کر دیا گیا‘

سول حکومت کے خلاف بغاوت اور فوجی صدر دفاتر پر حملے کی سازش کے ملزم بریگیڈئیر علی خان کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ دل کے عارضے میں مبتلا بریگیڈئیر کو خاندان یا وکیل کو مطلع کیے بغیر ہسپتال سے نامعلوم جگہ منتقل کر دیا گیا ہے۔

گزشتہ ہفتے سیالکوٹ میں کورٹ مارشل کی کارروائی کے دوران اچانک طبیعت خراب ہونے پر بریگیڈئیر علی کو راولپنڈی میں فوج کے ادارہ امراض قلب میں داخل کیا گیا تھا۔