غزہ:’چار دن کی جھڑپوں کے بعد جنگ بندی‘

اطلاعات کے مطابق چار دن تک جاری رہنے والی جھڑپوں کے بعد اسرائیل اور غزہ میں فلسطینی عسکریت پسندوں کے مابین جنگ بندی ہو گئی ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق مصر نے فریقین کے مابین جنگ بندی کرانے میں ثالثی کا کردار ادا کیا ہے۔

ابھی تک اسرائیل اور فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے ان اطلاعات پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

جمعہ سے اب تک اسرائیلی کی فضائی کارروائیوں میں کم از کم پچیس فلسطینی ہلاک ہوئے جبکہ فلسطینی جنگجووں نے اسرائیل پر ایک سو کے قریب راکٹ داغے جس میں ایک اسرائیلی شہری کے شدید زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

اسی بارے میں