سیکورٹی اور خارجہ پالیسی سے متعلق اہم اجلاس

پاکستان کے صدر آصف علی زرداری اور وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت حلیف جماعتوں کا اجلاس بدھ کو ایوان صدر میں ہوا۔ اجلاس میں خارجہ پالیسی پر اتحادی جماعتوں کو اعتماد میں لیا گیا۔

چیف آف آرمی سٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی، چیف آف ایئر سٹاف ایئر چیف مارشل راؤ قمر سلمان، ڈی جی آئی ایس آئی جنرل شجاع پاشا، سیکرٹری خارجہ جلیل عباس اور سابق سیکرٹری خارجہ سلمان بشیر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

وزیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ اور وزیرخارجہ حناربانی کھر نے اجلاس کو سیکورٹی اور خارجہ پالیسی سے متعلق معاملات کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔

سیاسی اور فوجی قیادت نے خصوصاً افغانستان کے حوالے سے سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔