’شام کے شہر حلب میں کار بم دھماکہ‘

شام سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق حلب شہر میں ایک کار بم دھماکہ ہوا ہے۔

حزب اختلاف کے ذرائع کے مطابق دھماکے کے نیتجے میں کئی لوگ ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں لیکن ان کی درست تعداد نہیں بتائی جا سکتی۔

خیال رہے کہ ایک دن پہلے ہی سنیچر کو شام کے دارالحکومت دمشق میں ہونے والے دو کار بم دھماکوں میں ستائیس افراد ہلاک ہو گئے تھے۔