امریکہ کی شام کو وارننگ

امریکہ نے شام کو تنبیہ کی ہے کہ وہ اقوامِ متحدہ کے حمایت یافتہ امن مشن کے ساتھ تعاون کرے۔

امریکی وزیرِ خارجہ ہلری کلنٹن نے شام کے صدر بشارالاسد سے استدعا کی ہے کہ وہ اقوامِ متحدہ کے ساتھ تعاون کریں یا پھر دباؤ اور تنہائی کا سامنا کرنے کے لیے تیار رہیں۔

اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل نے روس اور چین کی حمایت سے ادارے کے ایلچی کوفی عنان کی جانب سے پیش کیے جانے والے امن منصوبہ کی تائید کر دی ہے۔