لیاری میں پولیس کیخلاف پرتشدد احتجاج

کراچی کے علاقے لیاری کی لِی مارکیٹ میں پولیس کی جانب سے گرفتاریوں کے خلاف علاقہ مکین کئی گھنٹوں سے احتجاج کر رہے ہیں۔

پولیس پر تشدد احتجاج کو قابو کرنے میں ناکام رہی ہیں۔ جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ پانچ گھنٹوں سے جاری احتجاج کے دوران ابھی تک رینجرز اہلکار ان کی مدد کو نہیں پہنچے۔

مظاہرین اور پولیس میں جھڑپوں کی دوران مظاہرین پولیس پر پتھراؤ کر رہے ہیں جبکہ پولیس نے آنسو گیس کا استعمال کیا ہے۔ بعض مظاہرین نے پولیس پر پٹرول بم بھی پھینک ہیں۔