ماؤ نواز باغیوں نے اطالوی شہری کو رہا کر دیا

بھارت کی ریاست اڑیسہ میں ماؤ نواز باغیوں نے جن دو اطالوی شہریوں کو یرغمال بنا لیا تھا ان میں سے ایک کو اتوار کی دوپہر رہا کر دیا گيا ہے۔

اطلالوی شہری کو چند صحافیوں کے حوالے کیا گیا ہے جو اب انہیں پولیس کے پاس لے جا رہے ہیں۔

اڑیسہ میں ماؤ نواز نے تقریباً دو ہفتے پہلے دو اطالوی شہریوں کو اغوا کیا تھا اور حکومت سے کہا تھا کہ وہ علاقے میں ان کے خلاف آپریشن بند کرنے کے علاوہ ان کے بعض ساتھیوں کو رہا کرے تب ہی وہ ان اطالوی شہریوں کو رہا کریں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ماؤ نواز باغیوں نے ریاست اڑیسہ کے ایک رکن اسمبلی کو بھی اغوا کر لیا تھا۔

جس اطالوی شہری کو رہا کیا ہے انکا نام کلوڈیو کولنجلو ہے۔ جبکہ دوسرے یرغمال بنائے جانے والے اطالوی شہری گزشتہ انیس برس سے اڑیسہ میں ہی رہ رہے ہیں۔