امریکی فوج کے اعلٰی حکام جنرل کیانی سے ملیں گے

پاکستانی فوج کے مطابق امریکی افواج کی سینٹرل کمان کے سربراہ جنرل جیمز این میٹس اور افغانستان میں بین الاقوامی اتحادی فوجوں کے نگراں جنرل جان ایلن پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی سے آج ملاقات کررہے ہیں۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ چار ماہ قبل پاکستان کی سرحدی چوکی پر نیٹو کے فضائی حملے کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان اعلی سطح کا یہ پہلا رابطہ ہے۔

پاکستانی فوج کے مطابق ملاقات میں سلالہ چیک پوسٹ پر حملے کی تحقیقات اور سرحدی تعاون کے طریقہ کار پر بات ہوگی۔