ملتان: جج کی رہائش گاہ پر فائرنگ

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر ملتان میں فیڈرل شریعت کورٹ کے جج جسٹس جہانگیر ارشد کی رہائش گاہ پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار ہلاک دوسرا زخمی ہوگیا۔

مقامی پولیس کے مطابق یہ واقعہ بدھ کی صبح لگ بھگ ساڑھے پانچ بجے وہاڑی روڈ پر واقع ان کی رہائش گاہ پر پیش آیا۔

جسٹس جہانگیر ارشد اس سے قبل ملتان ہائیکورٹ کے جج رہے اور سپریم کورٹ کے وکیل کے طور پر بھی کام کرتے رہے ہیں۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے نامعلوم مسلح افراد کی تلاش شروع کر دی ہے۔