برما میں ضمنی انتخابات کے لیے ووٹنگ

برما میں پینتالیس نشستوں کے لیے ہونے والے ضمنی انتخابات میں ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔

ملک کی جمہوریت پسند رہنما آنگ سان سوچی پہلی بار الیکشن لڑ رہی ہیں۔ سوچی انتخابات کے شفاف ہونے سے متعلق شبہات کا اظہار کر چکی ہیں۔

آنگگ سان سوچی نے جمعے کو کہا تھا انتخابات کے پوری طرح سے آزادانہ ہونے پر شبہات کے باوجود وہ ان میں شامل ہوں گی۔ برما کی نیشنل لیگ آف ڈیموکریسی کی رہنما کی جنوبی مغربی علاقے كاومو سے کامیابی متوقع ہے۔ ان کی پارٹی نے کہا ہے کہ آن سان سوچی کے حلقہ انتخاب میں سینکڑوں مردوں کا نام الیکشن فہرست میں درج ہیں جب کہ کم سے تیرہ سو زندہ لوگوں کے نام فہرست سے غائب ہیں۔