’حافظ سعید پر ایک کروڑ ڈالر کا انعام‘

امریکہ نے کالعدم تنظیم لشکرِ طیبہ کے بانی اور جماعت الدعوہ کے امیر حافظ سعید کی تلاش میں مدد دینے پر ایک کروڑ ڈالر کا انعام مقرر کر دیا ہے۔

امریکی حکومت کے ’ریوارڈز فار جسٹس‘ پروگرام کی ویب سائٹ پر دی گئی معلومات کے مطابق حافظ سعید کی گرفتاری یا ان کی گرفتاری میں مدد دینے والی معلومات کی فراہمی پر ایک کروڑ ڈالر تک انعام دیا جائے گا۔

امریکی حکام نے حافظ سعید کے علاوہ ان کے ساتھی حافظ عبدالرحمان مکی کی تلاش میں مدد دینے پر بھی بیس لاکھ ڈالر تک انعام مقرر کیا ہے۔

ان رہنماؤں پر انعام مقرر کیے جانے پر جب بی بی سی اردو نے جماعت الدعوہ کے ترجمان سے رابطہ کیا تو ان کا کہنا تھا کہ وہ جلد ہی اس بارے میں اپنا ردعمل دیں گے۔.