خیبر ایجنسی: دھماکے میں سات افراد ہلاک

پاکستان کے قبائلی علاقے خیبر ایجنسی میں ایک مسافر گاڑی کے بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے نتیجے میں سات افراد ہلاک اور تین زخمی ہو گئے ہیں۔

ہلاک ہونے والوں میں نیٹو کے لیے رسد لے جانے والے ٹینکرز کے ایک مالک حاجی گلاب خان بھی شامل ہیں۔