صومالیہ: تھیٹر میں دھماکہ، سات افراد ہلاک

صومالیہ میں ایک تھیٹر میں ہونے والے دھماکے میں کم سے کم سات افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

دار الحکومت موغادیشو میں پولیس اہلکار سے خبر رساں ادارے اے پی کو بتایا کے ایک خود کش حملہ آور نے ایک تقریب کے دوران خود کو تھیٹر کی عمارت کے اندر دھماکے سے اڑا دیا۔

صومالہ میں سرکاری ٹیلی وژن کے ذرائع نے بی بی سی کو بتایا کے قومی اولمپک کمیٹی کے سربراہ اور ایک حکومتی وزیر ہلاک ہونے والوں میں شامل ہیں۔

یہ تھیٹر انیس سو نوے میں خانہ جنگی کے آغاز کے بعد بند کر دیا گیا تھا اور گذشتہ ماہ ہی دوبارہ کھلا تھا۔