قوم پرست رہنما بشیر خان قریشی انتقال کر گئے

پاکستان کے صوبہ سندھ کی قوم پرست جماعت جئے سندھ قومی محاذ (جسقم) کے چیئرمین بشیر خان قریشی حرکتِ قلب بند ہوجانے کے سبب انتقال کر گئے ہیں۔

بشیر خان سفر میں تھے ایک مقام پر کھانا کھانے کے بعد جب انہوں نے دوبارہ اپنا سفر شروع کیا تو خیر پور کے مقام پر ان کی طبیعت ناساز ہو گئی اوران کا انتقال ہوگیا۔

بشیر خان کی عمر چوّن برس تھی اور انہیں سندھ کے قوم پرست حلقوں میں ایک خاص مقام حاصل تھا۔