امریکی: ایف اٹھارہ گر کر تباہ

امريکي نيوي کا جنگي جہاز ايف اٹھارہ رياست ورجينيا کے رہائشي علاقے ميں گر کر تباہ ہو گيا ہے۔ طيارہ کے دونوں پائلٹ بحفاظت طيارے سے نکلنے ميں کامياب ہوگئے ۔

طيارہ ايک رہائشي عمارت پر گرا جس سے عمارت کو آگ لگ گئي ليکن ابھی تک کسي جانی نقصان کي اطلاع نہیں ہے۔

آگ بجھانے والے عملہ اور دیگر امدادی اہلکار متاثرہ عمارات میں ممکنہ زخمیوں کو تلاش کر رہے ہیں۔

متاثرہ عمارات میں عمر رسیدہ افراد قیام پذیر تھے۔ طيارہ کے تباہ کي وجہ معلوم نہیں ہو سکي ہے۔