ڈرگ سکینڈل: وزیراعظم کے بیٹے کو نوٹس جاری

سپریم کورٹ نے ڈرگ سکینڈل کے مقدمے میں وزیر اعظم کے چھوٹے صاحبزادے اور رکن قومی اسمبلی موسٰی گیلانی اور وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری خوشنود لاشاری کو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔

حکومت کی طرف سے اس مقدمے کی تحقیقات کرنے والی اینٹی نارکاٹکس فورس کے ریجنل ڈائریکٹر بریگیڈئیر فہیم احمد خان اور عابد ذوالفقار کے تبادلے کے احکامات معطل کرتے ہوئے اُنہیں تفتیش جاری رکھنے کا کہا گیا ہے۔