سوڈان اور جنوبی سوڈان کےدرمیان لڑائی جاری

افریقی ملک سوڈان اور جنوبی سوڈان کے متنازعہ سرحدی علاقوں میں دونوں ملکوں کی فوجوں کے درمیان دوسرے دن بھی لڑائی جاری رہنے کے بعد عالمی تشویش میں اضافہ ہوا ہے کہ کہیں یہ تنازعہ جنگ کی صورت اختیار نہ کرلے۔

افریقی یونین نے کہا ہے کہ اسے تیل کے ذخائر پر ہونے والی جھڑپوں پر گہری تشویش ہے اور اس نے دونوں ملکوں پر زور دیا ہے کہ حد درجہ تحمل کا مظاہرہ کریں۔

سوڈان نے سرحدی تنازعے پر جنوبی سوڈان کے ساتھ بات چیت بند کردی ہے۔

پچھلے سال جولائی میں جنوبی سوڈان کی علحیدگی کے بعد سے دونوں ملکوں کے درمیان یہ بدترین لڑائی ہے۔