لارڈ نذیر احمد کی رکنیت معطل

برطانیہ میں لیبر پارٹی نے ایوان بالا میں اپنے رکن لارڈ نذیر احمد کی رکنیت معطل کر دی ہے۔ لارڈ نذیر احمد نے مبینہ طور پر امریکہ کے صدر براک اوباما کی گرفتاری کے لیے کئی لاکھ ڈالر کے انعام کا اعلان کیا تھا۔ لارڈ نذیر نے ایسے انعام کا اعلان کرنے کی تردید کی ہے۔

پاکستان کے اخبار ایکپریس ٹریبیون نے لارڈ نذیر احمد کا بیان شائع کیا ہے جس کے مطابق وہ کہہ رہے ہیں کہ وہ امریکہ کی طرف سے حفظ سعید کی گرفتاری کے لیے دس ملین ڈالر کے انعام کے اعلان پر رد عمل ظاہر کر رہے تھے۔

لارڈ نذیر احمد نے کہا کہ انہیں لیبر پارٹی کی طرف سے معطل کیے جانے کی خبر سن کر حیرت ہوئی ہے۔