کابینہ کی دفاعی کمیٹی کا اجلاس شروع

پاکستان میں وفاقی کابینہ کی دفاعی کمیٹی کا اجلاس دارالحکومت اسلام آباد میں شروع ہوچکا ہے۔

اجلاس وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کی سربراہی میں شروع ہوا۔

اجلاس میں گیاری سیکٹر میں جاری امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا اور برف تلے دبے فوجیوں کی سلامتی کے لیے دعا کی گئی۔

سیاچن کے گیاری سیکٹر میں تعینات فوجی دستے پر گیارہ اپریل کو برفانی تودہ گر گیا تھا جس کے نتیجے میں ایک سو انتالیس افراد برف کے نیچے دب گئے۔ ان کی تلاش کے لیے گیاری سیکٹر میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔