عراق میں بم دھماکے، سات افراد ہلاک

عراق میں پولیس کا کہنا ہے کہ دارالحکومت بغداد میں سلسلہ وار بم دھماکوں میں سات افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

پولیس کے مطابق یہ دھماکے شعیہ آبادی والے علاقوں میں ہوئے ہیں۔

اطلاعات ہیں کہ مختلف مقامات پر چھ بم دھماکے ہوئے ہیں۔

سمارا اور کرکک میں بھی بم دھماکوں کی اطلاعات ہیں جن میں آٹھ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔