بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کا دورہ مؤخر

ڈھاکہ ہائی کورٹ نے بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کے دورۂ پاکستان کو سکیورٹی خدشات کی بنا پر کم از کم چار ہفتے کے لیے ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔

عدالت نے یہ حکم جمعرات کو سپریم کورٹ کے ایک وکیل اور ایک استاد کی جانب سے دائر کردہ درخواست پر سنایا۔

درخواست گزراوں کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ سکیورٹی خدشات کے باوجود کھلاڑیوں کو پاکستان بھیجنا چاہتا ہے۔