کرکٹ کو عدالت میں لے جانا افسوسناک: ذکا اشرف

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ذ کا اشرف نے بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کے دورے کے بارے میں بنگلہ دیشی ہائی کورٹ کے حکم امتناعی پر افسوس ظاہر کیا ہے۔

واضح رہے کہ یہ مجوزہ دورہ اس حکم امتناعی کے سبب منسوخ کردیا گیا ہے۔

ذکا اشرف نے بی بی سی کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ انہیں اس فیصلے سے بہت تکلیف پہنچی ہے ۔کرکٹ کو عدالت میں لے جانا افسوسناک ہے۔ وہ اس فیصلے پر تنقید نہیں کررہے ہیں لیکن انہیں اس پرحیرانی ہوئی ہے کیونکہ یہ دورہ ایسا نہیں تھا جس میں کوئی قانونی مسئلہ تھا۔