بحرین میں مظاہریں اور جھڑپیں

بحرین سے مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔ مظاہرین ملک میں فارمولا ون گرینڈ پرکس ریس کے انعقاد کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔

عینی شاہدین کے مطابق دارالحکومت مناما میں مظاہرین نے پولیس پر پیٹرول بم پھینکے جواب میں پولیس نے اشک آور گیس کے گولے داغے۔

گزشتہ سال بھی بحرین میں یہ ریس کو معطل کرنا پڑا تھا۔ اس سال بحرین کے فرماروا سلمان بن حماد الخیفہ نے کہا ہے کہ اتوار کو منعقد ہونے والی ریس کو دوبارہ منسوخ کرنے کا مطالب ہو گا کہ انتہاہ پسندوں کو شہ دی جائے۔