امریکہ خفیہ ادارے کے تین اور اہلکار برطرف

امریکہ کے خفیہ ادارے کے تین اور ارکان کو کولمبیا میں امریکی صدر کے دورے کے دوران جسم فروش خواتین کو ہوٹل بلانے کے واقع کے سلسلے میں نوکریوں سے برطرف کر دیا گیا ہے۔ اس سےقبل تین اور ارکان اپنی نوکریوں سے علیحدہ ہو گئے تھے۔

اس سکینڈل میں ملوث ادارے کے اہلکاروں کی تعداد اب بارہ ہو گئی ہے۔

اس سکینڈل میں گیارہ فوجی اہلکار بھی ملوث پائے گئے ہیں۔

صدر اوباما کے دورہ کرٹیگنا سے پہلے سکیورٹی انتظامات کے ذمہ دار اہلکاروں نے بیس جسم فروش خواتین کو ہوٹل مدعو کیا تھا۔