’مرڈوک انکوائری کمیٹی کا سامنا کر رہے ہیں‘

برطانیہ میں میڈیا کلچر اور اخلاقیات کے حوالے سے قائم لیوسن انکوائری کمیٹی کو متوقع طور پر روپرٹ مرڈوک سیاست دانوں سے ہونے والی بات چیت سے آگاہ کریں گے۔

انکوائری کمیٹی نیوز کارپوریشن کے سربراہ اکیاسی سالہ مرڈوک سے پوچھیں گے کہ آیا وہ غیر ضروری طور پر اپنے اخبارات کے ذریعے برطانوی شہریوں کی زندگیوں پر اثر انداز ہوئے۔

اس کے علاوہ امید ہے کہ ان سے فون ہیکنگ سکینڈل کے حوالے سے سخت سوالات پوچھیں جائیں گے، اس سکینڈل کے منظرعام پر آنے کے بعد اخبار نیوز آف دی ورلڈ کی اشاعت کو بند کر دیا گیا تھا۔