امریکہ: معیشت کی رفتار سست

نئے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کے پہلے تین ماہ میں امریکی معیشت کی ترقی کی رفتار سست رہی۔

امریکی کامرس ڈیپارٹمینٹ کا کہنا ہے کہ رواں سال کے پہلے تین ماہ میں امریکی معیشت کی رفتار دواعشاریہ دو فیصد رہی جب کہ گزشتہ سال کے آخری تین ماہ میں یہ رفتار تین فیصد تھی۔

معیشت کے سب سے متاثرہ شعبے سرمایہ کاری اور حکومتی اخراجات رہے۔

بی بی سی کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ یہ نئے اعداد و شمار امریکہ میں بے روزگاری کے مسئلے پر قابو پانے کے لیے بہت کم ہیں۔