امریکی معیشت کی شرح نمو میں کمی

امریکہ میں سامنے آنے والے نئے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں امریکی معیشت کی شرح نمو میں کمی آئی ہے۔

امریکہ کے محکمہ کامرس نے کہا ہے کہ گزشتہ سہ ماہی کے دوران معیشت کی شرح نمو دو اعشاریہ دو فیصد رہی جو کہ پچھلے سال کی آخری سہ ماہی میں تین فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔ اقتصادی امور کے بی بی سی کے نامہ نگار نے کہا ہے کہ امریکہ میں اس سال صدارتی انتخاب کی وجہ سے معاشی خبریں اہمیت رکھتی ہیں۔ تازہ ترین اعدادوشمار کو مایوس کن کہا جارہا ہے اور یہ کہ موجودہ شرح نمو امریکہ میں بڑھتی ہوئی بیروزگاری پر قابو پانے کے لیے ناکافی ہے۔