یوم مئی، یورپ بھر میں مزدوروں کا احتجاج

یکم مئي یعنی مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر دنیا بھر میں مزدوروں کے احتجاجی مظاہرے ہو رہے ہیں۔

خاص طور پر یورپی ممالک میں جہاں لوگ حکومت کی غیر مقبول کفایت شعاری کی پالیسی سے نالاں ہیں۔

یونان، سپین اور پرتگال جیسے یورپی ممالک میں حکومت کی خرچے میں کٹوتی کی پالیسی سے معاشرے میں بے چینی بڑھتی رہی ہے اور وہاں اس موقع پر بڑے احتجاجی مظاہروں کا اہتمام کیا گيا ہے۔

اس موقع پر معاشی پالیسیوں کے خلاف تحریک چلانے والی تنظیم ’ قبضہ کرو‘ گروپ نے بھی دنیا بھر میں احتجاج کرنے کا اعلان کیاہے۔

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ایک زبردست مظاہرہ ہونے والا ہے جس میں مقبول '' نیشنل فرنٹ'' کے رہنما مرین لی پین شرکت کریں گے۔

مسٹر لی جلوس سے خطاب کر کے عوام سے یہ کہیں گے کہ اتوار کے روز صدارتی انتخابات میں عوام کس امید وار کی حمایت کریں۔

یوم مئي کے موقع پر مزدوروں کی ہڑتال بھی ہے جس سے ٹرانسپورٹ جیسے کئي شعبے متاثر ہوں گے۔