مصر: مظاہرین پر حملہ، پانچ افراد ہلاک

مصرکے دارالحکومت قاہرہ میں حکام کے مطابق احتجاجی مظاہرین پر نامعلوم افراد کے حملےکے نتیجے میں کم از کم پانچ افراد ہلاک اور سو کے قریب زخمی ہو گئے ہیں۔

اس واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کو ضلع عباسیہ میں قائم ایک فیلڈ کلینک میں ابتدائی طبی امداد دی جا رہی ہے۔

زخمی ہونے والوں میں سے زیادہ تر قدامت پسند سلفی متبہ فکر کے ایک رہنما کے حامی تھے جنہیں صدارتی انتخابات میں حصہ لینے سے روک دیا گیا ہے۔

کارکنوں کا کہنا ہے کہ مصر کی فوجی کونسل فساد کرنے والے افراد اور سادہ کپڑوں میں ملبوس سکیورٹی اہلکاروں کے ذریعے مظاہرین ہر حملے کرتی ہے۔