قاہرہ: جھڑپوں کے بعد بڑے پیمانے پر گرفتاریاں

مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں فوجی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کے بعد گرفتار کیے جانے افراد میں تین سو سے زائد ابھی بھی زیرِ حراست ہیں۔

جمعہ کو وزارتِ دفاع کے سامنے شروع ہونے والی جھڑپوں میں ایک فوجی ہلاک اور درجنوں دیگر افراد زخمی ہو گئے تھے۔

مصر کے فوجي حکام کا کہنا ہے کہ جھڑپوں کے دوران گرفتار کيے جانے والے افراد کو پندرہ روز تک حراست ميں رکھا جائے۔ ان ميں سے چند خواتين کو رہا کرنے کي بات کي جا رہي ہے۔