امریکہ: پاکستانی نژاد نوجوان کا اعترافِ جرم

امریکہ کی ایک عدالت میں ایک پاکستانی نژاد نوجوان نے اپنے اوپر لگنے والے دہشتگردی کے الزامات کا اعتراف کیا ہے۔

اٹھارہ سالہ محمد حسن خالد نے عدالت کو بتایا کہ اس نے جہاد جین کے نام سے تعارف کرانے والی پینسلوینیا کی ایک خاتون کے ساتھ ملکر سویڈن کے ایک کارٹونسٹ کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کی تھی۔

خالد امریکہ کی کسی بھی سویلین عدالت میں دہشتگردی کی فرد جرم کا سامنا کرنے والے سب سے کم عمر ملزم ہیں اور مجرم قرار پانے کی صورت میں انہیں پندرہ سال قید کی سزا ہو سکتی ہے۔