ایرانی صدر کی مخالفت میں اضافہ

ایران میں پارلیمانی انتخابات کے دوسرے مرحلے کی ووٹنگ کے بعد صدر احمدی نژاد کے مخالفین میں اضافہ ہوا ہے۔

ایرانی پارلیمنٹ میں قدامت پسند سیاستدانوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

ماضی میں احمدی نژاد کو سخت گیر موقف رکھنے والے رہنماؤں کی حمایت حاصل رہی ہے تاہم اب ان میں کمی کی وجہ صدر احمدی نژاد کی جانب سے رہبر اعلیٰ آیت اللہ خامنائی کے مقابلے میں اپنے اختیارات میں اضافے کی کوشش تھی۔

گذشتہ چند برسوں میں صدر کے حامیوں کو ملک کے اہم عہدوں سے ہٹا دیاگیا ہے جس کی وجہ سے ان کے اثرو رسوخ میں کافی کمی ہوئی ہے۔